پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے ڈیوس کپ کھیلنے کا اعلان کر دیا

0
162

اسلام آباد: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والا ڈیوس کپ کھیلیں گے۔

اعصام الحق نے یہ اعلان اے ٹی پی چیلنجز کپ کے ڈبلز فائنل میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں بہت خوشی ہے اور وہ سب لوگوں کی سپورٹ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے اپنی سب سے بڑی کامیابی یو ایس اوپن کے فائنل کھیلنے اور لیجنڈ ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کو ہرانے کو قرار دیا۔ اعصام الحق نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ملک میں بطور ٹینس اسٹار نام بنانا ایک مشکل کام تھا۔

اعصام الحق نے مزید کہا کہ وہ نئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کریں گے اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ پاکستان میں لانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اعصام الحق نے اے ٹی پی چیلنجز مقابلوں کے آغاز سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا تھا، اور آج کے ڈبلز فائنل ان کا آخری انٹرنیشنل میچ تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا