چترال: ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق

0
628

چترال: چترال کے علاقے ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ڈی سی آفس چترال کے مطابق برفانی تودہ اچانک ایک رہائشی گھر پر آ گرا، جس کے باعث گھر میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، جبکہ ایک بچے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ شدید برفباری کے باعث خیبر ضلع کی وادی تیراہ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، جہاں پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا