ڈیفنس میں بل بورڈز پر غیر اخلاقی ویڈیو چلانے والا ملزم گرفتار

0
742

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بل بورڈز پر غیر اخلاقی ویڈیو چلانے کے واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کو بھنگوریہ گوٹھ سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مذکورہ کمپنی کے 10 پولز اور 20 ایس ایم ڈیز نصب ہیں، جبکہ کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیوز اس کے موبائل فون میں محفوظ تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ موبائل فون میں موجود غیر اخلاقی ویڈیو غلطی سے ایس ایم ڈیز پر چلا دی گئی۔ تاہم واقعے کی نوعیت اور ذمہ داری کے تعین کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید انکشافات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا