آبنائے ہرمز پر ایران کی گرفت مضبوط، نیا نقشہ جاری

0
449

تہران: پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا ہے، جس میں اہم جغرافیائی حدود کی وضاحت کی گئی ہے۔

جاری کردہ نقشے میں آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں ایران کے کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے درمیان ایک واضح لائن دکھائی گئی ہے، جو اس اہم گزرگاہ پر ایران کے کنٹرول کو ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل ایرانی حکام تمام تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو ہدایت دے چکے ہیں کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران ایرانی فوج کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

ایرانی حکام نے امریکی بحریہ کو بھی سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے گریز کرے۔ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ایک سینئر کمانڈر کے مطابق ایران اس اسٹریٹجک راستے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی بھی خبردار کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا