قومی ادارہ صحت کا کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری

0
400

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔ این آئی ایچ کے مطابق ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔ نئے کووڈ 19 ویریئنٹ کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دبا بڑھ سکتا ہے۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ جے این ون ویریئنٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسرے کووڈ 19 ویریئنٹس کی جگہ لے رہا ہے۔ فی الحال پاکستان میں نئے ویریئنٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ این آئی ایچ کے مطابق کووڈ سے بچا کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے۔ کووڈ اور پھیپھڑوں سے متعلق دیگر وائرس سے بچنے کیلئے پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ این آئی آیچ کے مطابق ویکسین ابھی بھی کووڈ سے بچا کا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا