پری پول رگنگ کا کہنے والے الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں، پرویزخٹک

0
331

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل پری پول رگنگ کی باتیں کرنے و الے الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں، یہ پارٹیاں اپنی شکست سے باخبر ہیں۔نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے دورِ حکومت میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، یہ سب آزمائے ہوئے کارتوس ہیں۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد سب اپنا منشور بھول جاتے ہیں، سابقہ حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان سیاسی فنکاروں کے دھوکے میں نہ آئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا