پہلی خواجہ سرا ہوں جس نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے: نایاب علی

0
318

اسلام آباد کے حلقے این اے 47 سے خواجہ سرا امیدوار نایاب علی کا کہنا ہے کہ ملک کی پہلی خواجہ سرا ہوں جس نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو اسلام آباد سے کوئی نمائندگی نہیں دی گئی۔خواجہ سرا نایاب علی نے کہا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، میں خواتین اور کچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کروں گی، ایم این ایز اور ایم پی ایز آپ کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں۔خواجہ سرا نایاب علی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد میں سب سے بڑا مسئلہ کچی آبادیوں کا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا