لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیازی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کردی

0
341

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کیکارکن حسان نیازی سے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ نے 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے تحریری فیصلے میں لکھاکہ درخواست گزار کے مطابق حسان نیازی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں مگر انہیں کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت نہیں دی جارہی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آرمی ایکٹ کی کوئی ایسی شق نہیں بتائی جس کے تحت زیرِ ٹرائل ملزم الیکشن میں حصہ نہ لے سکے لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حسان نیازی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات پر دستخط کرنا چاہیں تو انہیں اجازت دی جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالتی حکم سے متعلق کمانڈنگ آفیسر کو آگاہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا