حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران، عراق اور لبنان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج ریکارڈ ،
ایران کے دارالحکومت تہران میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے یہ مطالبہ بھی کیا کہ حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ لیا جانا چاہیے، لازم ہے مسلم ممالک ایک ہوں اور ڈٹ کر اپنی بات دنیا کے سامنے رکھیں۔
عراق میں حزب اللہ سربراہ کی شہادت پر شہریوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، احتجاجی مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کا گھیراؤ کرلیا اور سفارتخانے کے اندار جانے کی کوشش بھی کی۔انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے گرین زون پر علاوی گیٹ بند کردیا اور امریکی سفارتخانے کی حفاظت کے لیے اضافی سکیورٹی طلب کرلی۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شب بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس کا بنیادی مقصد سید حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا تھا۔اسرائیلی فوجی حملے میں حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ شہید ہو گئی تھیں،حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔