Wednesday, December 18, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر

راولپنڈی: توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔

عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔