مقتول صحافی خاور حسین کا فون ری سیٹ ،ایک سم بھی غائب

0
200

صحافی خاور حسین کی پراسرار موت خودکشی تھی یا قتل؟ 2 پوسٹمارٹم کے باوجود حقیقت سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بتایا کہ صحافی کا فون ری سیٹ ہوچکا ہے جبکہ ایک سم غائب ہے۔

صحافی خاور حسین کی پراسرار موت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے مزید 5 سیمپلز حاصل کرلیے ہیں، خاور حسین کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہے جبکہ حتمی رائے مکمل رپورٹ کے بعد دی جائے گی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان اور ڈی آئی جی نوابشاہ نے کرائم سین کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کے سربراہ آزاد خان کا کہنا ہےکہ گاڑی سے ملنے والا خول خاور کے پستول کا ہے جبکہ موبائل ری سیٹ اور ایک سم غائب ہے۔

ادھر خاور حسین کے والد رحمت باجوہ نے موت کو قتل قرار دیا اور کہاکہ ان کا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا۔دوسری جانب خاور حسین کی نماز جنازہ سانگھڑ میں ادا کردی گئی جبکہ تدفین آبائی قبرستان میں ہوئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں صحافیوں سمیت سیاسی و سماجی رہنما بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا