وینزویلا میں زلزلے کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 1430 تک پہنچ گئیں

0
541

وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1430 ہو گئی ہے، جبکہ 3238 افراد زخمی اور 3142 بے گھر ہو چکے ہیں۔

وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز نے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ تقریباً 50 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

حکام کے مطابق زلزلے کو 72 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، جس کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کی “گولڈن ونڈو” تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود ریسکیو ٹیموں نے ساحلی ریاست لا گوئیرا میں ملبے سے دو خواتین کو زندہ نکال لیا ہے۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر نے امدادی سرگرمیوں میں تیزی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ریاست لا گوئیرا کو فوجی کنٹرول میں دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں فیلڈ اسپتال بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

ادھر امریکا، کولمبیا، چلی، میکسیکو، اسپین، فرانس، چین، بھارت اور دیگر ممالک نے وینزویلا کے لیے امدادی سامان، طبی عملہ اور خصوصی ریسکیو ٹیمیں روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں نے وینزویلا کے ساحلی علاقے لا گوئیرا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا