سرکاری حج سکیم: 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

0
184

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت صرف 13 دن میں 1 لاکھ 14 ہزار 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تقریباً ساڑھے 3 ہزار نشستیں باقی ہیں اور یہ مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق نامزد بینکوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رکھیں، اس لیے خواہش مند افراد جلد از جلد قریبی بینک میں درخواست جمع کروائیں۔

مزید بتایا گیا کہ بقیہ ساڑھے 3 ہزار نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا