مصر میں ’یاسمین‘ ٹک ٹاکر دراصل 18 سالہ مرد طالب علم نکلا

0
216

مصر میں ’یاسمین‘ کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر درحقیقت 18 سالہ مرد طالب علم نکلا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں یاسمین نامی ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے مشہور تھی، تاہم حال ہی میں انکشاف ہوا کہ یہ بظاہر خاتون ٹک ٹاکر دراصل 18 سالہ مرد طالب علم ہے، جو لڑکی کے بھیس میں ویڈیوز پوسٹ کر کے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا۔

پیسے اور ویوز بڑھانے کیلئے کیا گیا اقدام:
مصری حکام کے مطابق مقامی پولیس کو یاسمین نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، اور انہی شکایات کی بنیاد پر پولیس نے یاسمین کو گرفتار کیا۔

پولیس تفتیش کے دوران یاسمین نامی ٹک ٹاکر کی اصل شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

ٹک ٹاکر نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے پیسے کمانے، اشتہارات حاصل کرنے اور ویوز بڑھانے کے لیے عورت کے بھیس میں ویڈیوز اپلوڈ کی تھیں۔

پولیس نے عبدالرحمان کے خلاف ظاہری شخصیت کی تبدیلی اور عوامی اخلاقیات کے خلاف مواد شائع کرنے کا مقدمہ درج کیا اور اس کے فون اور آن لائن اکاؤنٹس ضبط کر لیے۔ تاہم عبدالرحمان کو چار دن بعد 5 ہزار مصری پاؤنڈ کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

پڑوسیوں کا بیان
عبدالرحمان کے پڑوسیوں نے بتایا کہ اس کی والدہ شوہر سے علیحدگی کے بعد گاؤں میں مقیم ہیں اور محنت مزدوری کرکے بچوں کو پڑھا رہی ہیں۔ عبدالرحمان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ برائے سیاحت اور ہوٹل میں زیر تعلیم ہے۔

پڑوسیوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسے ہمیشہ ایک عام نوجوان کے طور پر دیکھا، کبھی کوئی مشتبہ چیز نہیں دیکھی اور نہ ہی کبھی اس پر شک ہوا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا