کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام معمولی بارش کے بعد شہریوں کے لیے مصیبت بن گئے

0
144

کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام معمولی بارش کے بعد شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئے ہیں۔

کراچی میں منگل کی صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی سڑکوں اور علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

شہر کی مختلف مصروف سڑکوں پر ادھورے ترقیاتی کام معمولی بارش کے بعد شہریوں کے لیے عذاب بن گئے ہیں۔

لیاقت آباد میں سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد گڑھوں کو بند کیے بغیر چھوڑ دیا گیا تھا، جس میں بارش کا پانی جمع ہو گیا اور لیاقت آباد ڈاکخانہ کے سیوریج گڑھوں میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

اسی طرح نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کی سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت انہوں نے ارد گرد پتھر رکھے تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اب تک سڑک کو بہتر کرنے کا کام شروع نہیں ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد کے مطابق سڑک دھنسنے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے فراہم کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا