کراچی میں شدید بارش سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

0
165

کراچی: گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی شدید بارش کے باعث ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل سے آپریٹ ہونے والی اندرونِ ملک کی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ قومی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کراچی کی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔

اسی دوران کراچی سے اندرون ملک جانے والی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں اور جناح ٹرمینل سے بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر سے آپریٹ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی کراچی سے جدہ کی پرواز 7 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی، جس پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ مسافروں کی اکثریت عمرہ زائرین پر مشتمل تھی۔

بارشوں کے باعث مسافروں کی تعداد ائیرپورٹ پر کم رہی اور ائیرپورٹ پر تعینات پی اے اے اور ائیرلائنز عملے کی بڑی تعداد بھی ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکی۔ مزید برآں، فلائٹ انکوائری کے فون نمبر کام نہیں کر رہے، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا