روبوٹ نے ٹیبل ٹینس میں انسانوں کو شکست دے دی

0
497

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں مصنوعی ذہانت سے لیس ایک جدید روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کے کھیل میں انسانی کھلاڑیوں کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

یہ مقابلہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوا، جہاں جدید ترین اے آئی سسٹم سے لیس روبوٹ ’ایس‘ نے پیشہ ور کھلاڑیوں کے خلاف اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ روبوٹ نے پانچ میں سے تین میچ جیت کر واضح برتری حاصل کی جبکہ دو میچز میں اسے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ماہرین کے مطابق ٹیبل ٹینس ایک ایسا کھیل ہے جس میں تیز ردعمل، درست اندازہ اور فوری فیصلہ سازی انتہائی اہم ہوتی ہے۔ ماضی میں یہ خصوصیات صرف انسانوں تک محدود سمجھی جاتی تھیں، تاہم اس روبوٹ نے ان تمام صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کر کے اس تصور کو چیلنج کر دیا ہے۔

روبوٹ کی خاص بات اس کی جدید کیمرہ ٹیکنالوجی ہے جو گیند کی رفتار، زاویہ اور اسپن کو فوری طور پر پہچان لیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نہ صرف تیز شاٹس کا جواب دیتا ہے بلکہ نیٹ کے قریب مشکل گیندوں کو بھی مہارت سے کنٹرول کرتا ہے اور بیک اسپن جیسے پیچیدہ شاٹس بھی کھیل سکتا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے خلاف کھیلنا آسان نہیں کیونکہ یہ مسلسل سیکھتا ہے اور ہر میچ کے ساتھ اپنی کارکردگی بہتر بناتا جاتا ہے۔ خاص طور پر پیچیدہ اسپن کے خلاف اس کا ردعمل انتہائی مؤثر ثابت ہوا۔

یہ تمام میچز بین الاقوامی اصولوں کے مطابق کھیلے گئے، جس سے اس کامیابی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کھیلوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال مستقبل میں مزید ترقی کرے گا اور ممکن ہے کہ آنے والے وقت میں روبوٹس انسانوں کے برابر یا اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا