کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی بحالی میں تاخیر، 240 فیڈرز اب بھی بند

0
239

کراچی شہر میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد بجلی کی فراہمی بڑے حصے میں معطل ہو گئی تھی۔ کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے 2122 فیڈرز میں سے 2000 پر بجلی بحال ہو چکی ہے، تاہم 240 فیڈرز تاحال بند ہیں۔

اس کی وجہ سے گلستان جوہر، سلطان آباد، نارتھ ناظم آباد، ملیر، معین آباد، کورنگی، اورنگی، لیاقت آباد، گڈاپ، کاٹھور اور بن قاسم سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ سرجانی ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اور ڈی ایچ اے میں بھی 22 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

بجلی کی بندش کے باعث شہری پانی کی کمی اور دیگر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک شدید بارش کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا