کراچی میں بارشوں کے بعد حالات خراب ہیں، ذمہ دار پیپلز پارٹی، حافظ نعیم الرحمان

0
237

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جو کچھ ہوا، اس کے ذمہ دار پیپلز پارٹی کے لوگ ہیں جنہوں نے 40 سال سے کراچی کو لوٹا۔

منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جعلی میئر لانے والے اور کرپشن کے نظام نے شہر قائد میں حالات خراب کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کے لیے کروڑوں روپے لیے جاتے ہیں لیکن صفائی نہیں ہوتی، اور منشیات کے اڈے بھی چل رہے ہیں، جبکہ پولیس کو اس کا علم نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی، وہ قوم کے مجرم ہیں، اور لوگ انصاف کے لیے عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا