پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے پاک-امریکا تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا

0
176

اسلام آباد: پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ گئے ہیں۔ عالمی سطح پر اس کامیاب ڈپلومیسی کا اعتراف کیا جا رہا ہے، جبکہ واشنگٹن پوسٹ نے بھی پاکستان کی حالیہ سفارتی مہم کو بہترین قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے امکان کو پاکستان کے لیے چیلنج سمجھا جا رہا تھا، تاہم پاکستانی حکام نے بدلتے عالمی حالات میں وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے۔ امریکا نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی، اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم کے طور پر قرار دیا۔

مزید برآں، پاکستان نے امریکا کو کرپٹو منصوبوں اور معدنیات میں شراکت کی پیشکش کی، جس پر امریکی صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ بھارت سے جنگ بندی کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید تیزی آئی، اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکا دورہ اس تعلق کو مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا