کراچی: خراب موسم اور متوقع بارشوں کے پیش نظر سندھ میں جمعرات کو بھی تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، سندھ حکومت نے صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کل بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صوبے کے تمام سکولوں اور کالجز پر لاگو ہوگا، اور کسی بھی نجی یا سرکاری تعلیمی ادارے میں کلاسیں نہیں ہوں گی۔






