خطے کے مفادات کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، پیوٹن کی ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو

0
526

ماسکو میں عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام موصول ہوا ہے، اور انہوں نے ایرانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عباس عراقچی سے کہا کہ وہ ان کا پیغام پہنچائیں۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں ایرانی عوام اس مشکل دور سے نکل جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہوگا، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ روس خطے کے مفادات کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس، ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب عباس عراقچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل عباس عراقچی روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچے تھے، جہاں یہ اہم ملاقات ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جس کے باعث اس ملاقات کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا