اسلام آباد: ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں بونیر جیسے خطرناک سیلاب کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر کرشنگ ہورہی ہے اور کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں۔ دونوں جگہ پہاڑوں کو توڑا جارہا ہے، جس کے باعث پتھر سیلابی پانی کے ساتھ نیچے آکر انسانی آبادیوں کو تباہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر زینب نے مزید کہا کہ کراچی کے نالوں کی صفائی اور محکموں میں درست لوگوں کی تعیناتی ہونی چاہیے، جبکہ کلائمٹ چینج کے حوالے سے وزیرِاعظم کی سربراہی میں قومی سطح پر مکالمہ ضروری ہے۔






