ثناء اللہ مستی خیل نے پی اے سی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

0
246

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پارٹی کے ارکان میٹنگ کر کے پی اے سی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کریں گے، اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر بھی میٹنگ میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل پی اے سی کمیٹی روم چھوڑ کر چلے گئے۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا پی ٹی آئی کے تمام ممبران آج پی اے سی میں شرکت نہیں کریں گے، ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ کچھ ممبران کو میسج پہنچ گیا ہے اور کچھ کو نہیں پہنچا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا