وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس، صوبائی انتظامیہ کو اربن فلڈنگ کے لیے ہدایات جاری

0
187

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں ممکنہ اربن فلڈنگ کے پیش نظر تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے ملک میں جاری شدید بارشوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دریائے چناب میں پانی کا اخراج بڑھنے کے پیش نظر ہیڈ مرالہ اور خانکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ متاثرین کے بروقت انخلا کے لیے 2000 ٹرک تیار کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے نے اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے 5 ہزار خیمے فراہم کیے ہیں اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔

انہوں نے حکم دیا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی یقینی بنائی جائے، اور کسی بھی صوبے میں سیلابی مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ حل کیا جائے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن تعاون فراہم کر چکی ہے اور پنجاب میں بھی وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ پنجاب کے بعد سیلابی ریلوں کی سندھ آمد کی بر وقت پیشگی اطلاع کو یقینی بنایا جائے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا