سپریم کورٹ نے قتل و دیگر فوجداری مقدمات کیلئے نیا پرفارما جاری کر دیا

0
106

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے ایک اہم پرفارما جاری کر دیا، جس کے تحت اب کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے پر جمع کرانا لازمی ہوگی۔

فارم میں ایف آئی آر نمبر، تھانہ کا نام، پوسٹ مارٹم کی تفصیلات، ملزمان کے کوائف، گرفتاری کی تاریخ، ٹرائل کورٹ و ہائیکورٹ کے فیصلے اور فرانزک رپورٹس شامل ہوں گی۔

اس اقدام سے ججز کو کیس کی نوعیت اور اہمیت فوری طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی، جبکہ مقدمات کے فیصلوں میں شفافیت اور تیز رفتاری آئے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا