پنجاب کےپرائیویٹ سکولوں کی تعطیلات اور کیلنڈر کے لیے کمیٹی تشکیل

0
139

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نجی سکولوں کی تعطیلات اور تعلیمی کیلنڈر سے متعلق رولز بنانے کے لیے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

جسٹس جواد حسن نے قرار دیا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 11 ستمبر کو ہوگا جبکہ 16 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

یہ فیصلہ آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر کیا گیا، جس میں حکومت کے تعطیلات بڑھانے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ حکومت نے کوئی کیلنڈر جاری نہیں کیا، جس کے باعث نجی سکول خود اپنا تعلیمی کیلنڈر بناتے ہیں۔

عدالت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو سپیشل رولز بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ کمیٹی تعلیمی سال اور خصوصاً تعطیلات کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا