سیلاب بھارتی وزیراعظم کی سازش اور بزدلانہ کارروائی ہے،گورنر سندھ

0
131

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم اے جناح روڈ پر عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کے دوران کہا کہ پنجاب میں آئے ہوئے سیلاب کے پیچھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سازش اور بزدلانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں خوشحال ملک بنے اور ترقی کرے، اس کے لیے بہترین سفارت کاری سے یہ ثابت کیا جائے گا کہ یہ بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔

کامران ٹیسوری نے جلوس میں شریک ہزاروں لوگوں کے حوالے سے کہا کہ ہم نبی ﷺ کے عاشق ہیں اور نبی ﷺ کی شان میں نعت پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے گورنر ہاؤس میں جشن میلادالنبی ﷺ کے روزانہ اہتمام اور ملک بھر کے مسلمانوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا