دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،چینی صدر

0
151

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد بلٹ ٹرین کے ذریعے تیانجن سے بیجنگ پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

بیجنگ قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستان کے لیے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جبکہ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امید ہے پاکستان چینی عملے، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں جامع مذاکرات کی نگرانی کے لیے چین کو دعوت بھی دی اور کہا کہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے بیجنگ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید برآں، وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ میں فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا