وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید

0
167

اسلام آباد: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا نے عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دے کر ڈیزل کے پرمٹ لیے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اچھی طرح جانتے ہیں اور پارٹی کے اندر کہا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سسٹم میں ہمیشہ بینیفشری رہے اور پہلی بار عمران خان کے دور میں بے نقاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے مسلمانوں اور اسلام کا نام لیا تو مولانا فضل الرحمان نے اسے مسترد کیا، اور وہ بلوچستان جا کر جیتے، فارم 47 کے ذریعے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا