لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منڈی بہاؤالدین میں فلڈ ریلیف کیمپ کی مسجد پر اپنی تصویر لگائے جانے کا سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے وضاحت طلب کرلی اور ضلعی انتظامیہ کو سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد پنجاب حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔






