بہاولپور بورڈ کے زیرانتظام میٹرک کے امتحانات ملتوی

0
295

بہاولپور بورڈ کے زیرانتظام میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 2025 ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات اسما قاسم کے مطابق امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہونے تھے، لیکن اب یہ 29 ستمبر سے ہوں گے۔

ملتوی کرنے کی وجہ موجودہ سیلابی صورتحال ہے، اور امیدواروں کو نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق رول نمبر سلپس دوبارہ جاری کی جائیں گی۔

اسما قاسم نے طلبا و طالبات سے کہا کہ وہ تازہ ترین شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا