بحرین کے وزیر داخلہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

0
110

بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر 3 روزہ دورے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر داخلہ نے پاکستان مونومنٹ اور یادگار شہداء کا دورہ کیا، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

دورے کے دوران بحرین کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا