کراچی: گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔
جاں بحق خواتین کی شناخت مینا، دانیہ اور عاشی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک کمسن بچی نندنی اور مرد اجے زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ایک اور محلے دار خاتون پریا بھی زخمی ہوئی۔ پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تفتیش شروع کر دی ہے اور ہر پہلو پر تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی شبہ ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازعہ ہے۔






