ایف آئی اے نے نجی بینک فراڈ میں بینکار اور پی آئی اے ملازم گرفتار کر لیا
اسلام آباد: ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک میں ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کے نائب قاصد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے آر ٹی سولوشن نامی جعلی کمپنی قائم کر کے رقم پہلے کمپنی اور بعد میں ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ گرفتار بینکار اے آئی ہیڈ سید عظیم الشان اور پی آئی اے ملازم کاشان شامل ہیں۔ ملزمان نے کروڑوں روپے بیرون ملک دوروں اور اہل خانہ کے نام پر بھی منتقل کیے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔






