پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں غیر قانونی طور پر نااہل کیا، جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور درخواست گزارہ مفرور ہیں۔






