لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ سماعت مسلم لیگ ن کے آفس کو جلانے، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور دیگر مقدمات میں ہوئی۔
عدالت کے جج ارشد جاوید نے پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جبکہ دو مقدمات ایڈمن جج منظر علی گل کی عدالت میں سنے گئے۔ دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے جس کے بعد عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔
جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع دی گئی ہے، جبکہ ان کی ضمانتیں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بحال کی گئی تھیں۔






