قدرتی آفات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

0
149

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات پر سیاست کرنے کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر عوام کی مدد کرنی چاہیے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ علی ظفر کو 16 منٹ سنا گیا، اب ہمیں بھی بات کرنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں قابلِ تعریف ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور بڑی تعداد میں مویشی بھی بچائے گئے۔

وزیرقانون نے کہا کہ معیشت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ وینٹی لیٹر پر ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی پیش رفت کا اعتراف کر رہی ہے۔ آج عالمی سطح پر پاکستان کو عزت مل رہی ہے، جبکہ پچھلی حکومت کے دور میں کسی ملک نے ان کا فون تک سننے کی زحمت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو سفارتی تنہائی میں دھکیل دیا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی قومی ذمہ داری ہے، چاہے خیبرپختونخوا ہو یا پنجاب، سب کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا