پرویز رشید بھی مریم نواز کی حمایت میں بول پڑے

0
175

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کے اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرہ لوگوں کی بحالی کی ذمہ داری نبھائی اور نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لیے بھی خوراک فراہم کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کا موقف ہے کہ متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی اداروں یا کسی دوسرے ملک سے مدد مانگنے کی ضرورت نہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ سندھ حکومت عالمی اداروں سے امداد لینے کی حمایت کرتی ہے، جبکہ پنجاب کا نقطہ نظر یہ ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے کام اپنے وسائل سے کیے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا