پاکستانی کیوئسٹ نے ایک دن میں 2 بھارتی کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کردیا

0
190

اردن: پاکستانی کیوئسٹ عرفان داد ایشین ہے بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے بعد سیمی فائنل تک پہنچ گئے ہیں۔

ایونٹ میں عرفان داد نے ایک ہی دن میں پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کیا۔ پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھارت کے شہباز عادل خان کو 7-3 سے جبکہ کوارٹر فائنل میں شیوم اروڑا کو 7-6 سے شکست دی۔

سیمی فائنل میں عرفان داد کا دوبارہ سامنا بھارتی کیوئسٹ سندیپ گلاٹی سے ہوگا۔

یہ ایونٹ 8 بال پول کے چینی ورژن پر کھیلا جا رہا ہے، جس میں بنیادی فرق ٹیبل کے معیار کا ہے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے ایشین چیمپئن شپ کے لیے دو کھلاڑی نامزد کیے تھے، جن میں عرفان داد کے ساتھ ندیم گل بھی شامل تھے، جنہیں راؤنڈ آف 32 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا