چینی قیمت میں تشویش ناک حد تک اضافے کا خدشہ

0
246

اسلام آباد: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ایس-ٹریک پورٹل کی بندش کے باعث ملک میں چینی کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافے اور ممکنہ بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ اور وزیر برائے فوڈ سیکورٹی کو دوسرا خط لکھ کر کہا کہ اگر مارکیٹ میں چینی کی قلت ہو تو انڈسٹری کو اس کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ شوگر ملز کے پاس چینی کا ذخیرہ موجود ہے، لیکن ایس-ٹریک پورٹل کے بند ہونے سے چینی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے، اور گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی چینی کی فروخت میں بھی خلل پڑ رہا ہے، جس سے مارکیٹ غیر مستحکم اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تمام پابندیاں ہٹائی جائیں اور چینی کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا