افغان طالبان کا سب سے بڑا کیمپ عصمت اللہ کرار بھی تباہ، ویڈیو سامنے آگئی

0
322

اسلام آباد — سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سپین بولدک سیکٹر میں افغان طالبان کے اہم عسکری کیمپ “عصمت اللہ کرار” کو دوسری اسٹرائیک میں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ افغان طالبان کے بڑے مراکز میں شمار ہوتا تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری کی جاتی تھی۔ فراہم کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری انگیجمنٹ کے بعد کیمپ کا ڈھانچہ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں نہ صرف افغان طالبان بلکہ وہاں موجود خارجی عناصر کو بھی بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ ہلاکتوں اور نقصان کی درست تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم ذرائع کے مطابق اثرات انتہائی سنگین ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا