افغانستان کے ساتھ محاذ کھولنا افسوسناک اقدام ہے،لطیف کھوسہ

0
235

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ محاذ کھولنا افسوسناک ہے، کئی افغانی ہماری سرزمین پر پلے بڑے اور آج نکالے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ بات چیت کرنے کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے افغانستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے پر تشویش ظاہر کی۔

ٹی ایل پی کے احتجاج کے خلاف کارروائی پر لطیف کھوسہ نے مریدکے واقعے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئین کو دفن کر دیا گیا جبکہ پیسا کے ذریعے میڈیا کا گلا دبایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق پاکستان میں محدود کیا گیا ہے اور بعض سیاسی رہنماؤں کے حلف نہ لینے کے فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا