اسرائیل نے 45 فلسطینی شہدا کی میتیں غزہ کے حوالے کر دیں

0
124

حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرتے ہوئے غزہ میں 45 فلسطینی میتیں پہنچائی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق واپس کی گئی یرغمالیوں میں 26 سالہ گائے ایلوز اور 22 سالہ بیپن جوشی شامل ہیں۔ گائے ایلوز کو 7 اکتوبر 2023 کو زخمی حالت میں یرغمال بنایا گیا تھا، جبکہ بیپن جوشی نیپالی شہری اور زرعی طالبعلم تھے۔

غزہ کے ناصر میڈیکل سینٹر نے بتایا کہ ریڈ کراس کے ذریعے 45 فلسطینی شہداء کی لاشیں انہیں موصول ہوئیں۔ حماس کے پاس اب بھی 24 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں، جو آئندہ مراحل میں واپس کی جائیں گی۔

یہ تبادلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پائے جنگ بندی فارمولا کے تحت ہوا، جس کے مطابق ہر اسرائیلی لاش کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کی جاتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا