دوستوں کیساتھ ویڈ کا نشہ کیا تھا، ملالہ یوسفزئی

0
81

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تعلیم کے دوران پیش آنے والے ایک غیر متوقع تجربے کا ذکر کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

ملالہ نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ انہوں نے پہلی بار ویڈ (Weed) کا نشہ آزمایا۔ جیسے ہی نشے کا اثر شروع ہوا، انھیں لگا کہ وہ اچانک لندن سے سوات واپس پہنچ گئی ہیں۔ بچپن کے وہی خوفناک مناظر، دھماکوں کی آوازیں، خون آلود یادیں اور اسکول بس پر حملے کی تصویریں ذہن میں تازہ ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ ماضی کے صدمات کو پیچھے چھوڑ آئی ہیں، مگر نشے کے اثر نے پلک جھپکتے ہی انہیں 15 سال پرانی ملالہ میں بدل دیا—وہی خوف، چیخیں، گولیاں اور دہشت۔

ملالہ کے مطابق اس دوران گھبراہٹ کا شدید دورہ پڑا، دوستوں نے ایک کمرے میں لے جا کر سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہیں قے بھی ہو رہی تھی اور ایک دوست نے مشورہ دیا کہ اسپتال نہ جائیں ورنہ خون میں نشے کی موجودگی مسئلہ بن سکتی ہے۔

ملالہ نے بتایا کہ وہ پوری رات جاگتی رہیں، نیند نہیں آئی اور یہ خدشہ طاری رہا کہ شاید دوبارہ زندہ نہ اٹھ سکیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا