آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
آسٹریلیا نے 199 رنز کا ہدف 25ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کیا، ایلیسا ہیلی 113 اور لیچ فیلڈ 84 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔
بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 198 رنز پر آؤٹ ہوئی، ربعیہ حیدر نے 44 اور سوبھانا موستاری نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
آسٹریلوی بولرز نے کپتان کے پہلے بولنگ فیصلے کو درست ثابت کیا اور مسلسل وکٹیں گرائیں، جس کے بعد اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو آسان فتح دلا دی۔






