سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں، مفتی منیب

0
335

کراچی: ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی موجودہ صورتحال کسی بھی احتجاج کی برداشت نہیں کر سکتی۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے ارباب اختیار اور علما سے کہا کہ دانشمندانہ فیصلے کریں، رویوں میں اعتدال اپنائیں اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کرے اور افغانستان کی حکومت کو بھی اپنے رویوں پر غور کرنا چاہیے تاکہ اپنے محسنوں کو مخالف نہ بنائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا