سپریم کورٹ بار انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

0
552

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے ملک بھر کے مختلف شہروں سے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے، جبکہ حامد خان گروپ کے توفیق آصف 431 ووٹ لے سکے۔ سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، جبکہ حامد خان گروپ کے میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ حاصل کیے۔

کراچی، سوات، سکھر، بنوں اور ملتان میں بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری حاصل رہی۔ ہارون الرشید نے کراچی میں 195، سوات میں 27، سکھر میں 55، بنوں میں 25 اور ملتان میں 135 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف کم ووٹ لے سکے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق ملک بھر میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی واضح برتری برقرار ہے اور وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں غالب دکھائی دے رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا