لاہور (طلوع نیوز) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے۔
دورہ لاہور کے دوران جناح ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوس ناک ہیں، ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے کئی بار اختلاف کیا، عمران نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اس نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں فوج عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عمران خان جیسے کئی نالائق، جھوٹے خان پاکستان کی غیرت پر قربان کرنے ہوں گے،عمران کے ساتھ آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے۔






