افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

0
314

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی اور اس معاہدے کے تحت کوئی دراندازی یا دہشت گردوں کو سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارہا واضح کیا ہے کہ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ افغان سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب نہیں ہونا چاہیے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب تک نافذ العمل معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ دوحہ میں طے پانے والے اس سیز فائر معاہدے میں قطر اور ترکیہ نے بھی کردار ادا کیا تھا، اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اگلی بیٹھک ترکیہ میں 25 سے 27 اکتوبر تک ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا